کیلاش وادی میں تاریخی چلم جوشٹ میلے کا آغاز،ملکی اور غیرملکی سیاحوں کی آمد

5.jpg

سیدرسول بیٹنی

پشاور : چترال کی وادی کیلاش میں ہر سال بہار کی آمد پر منایا جانے والا ہزاروں سال پرانا تاریخی تہوار چلم جوشٹ (جوشی تہوار) آج سے شروع ہوگیا ہے جس کی اختتامی تقریب 16مئی کوہوگی۔

ٹورازم کارپوریشن خیبر پختونخوا کے تعاون سے منعقد کیا جانے والا اس  تین روزہ” کیلاشی تہوار” سے لطف اندوز ہونے کیلئے وادی کالاش میں اس دفعہ ملکی سیاحوں کے ساتھ ساتھ باہر کے دُنیا  سے آئے ہوئے جرمنی ، فرانس، جاپان سمیت دیگر کئی ممالک کے سیاحوں کی شرکت کررہے ہیں۔

فیسٹیول  کے پہلے روز چیرک پی پی رسم منائی گئی جس میں بزرگ خواتین اور بچے بکریوں کا دودھ اور دہی تقسیم کرتے ہیں جبکہ یہ سب گانے گاتے ہوئے اپنے بھیڑ بکریوں کے ہمراہ اپنے کھیتوں کی جانب رواں دواں ہو جاتے ہیں اور کھیتی باڑی کرتے ہیں۔

چلم جوشٹ فیسٹیول کی اہمیت کے پیش نظر اور منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن جنید خان کی ہدایت پر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا نے سیاحوں کی کثیر تعداد اور آمد کے پیش نظر وادی کیلاش بمبوریت میں ٹینٹ ویلیج قائم کردی ہے جبکہ سیاحوں کو معلومات کی فراہمی کیلئے ٹورسٹ انفارمیشن سنٹر چترال سے باقاعدگی سے معلومات فراہم کی جا رہی ہیں .

ٹورسٹ انفارمیشن سنٹر پر انفارمیشن آفیسر ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو کالاش میں ہونے والے چلم جوشٹ فیسٹیول کی معلومات فراہم کررہے ہیں تاکہ سیاح ان مقامات کا بھی رخ کرسکیں ، فیسٹیول کے پہلے روز کالاشی خواتین دودھ پلانے اور دودھ تقسیم کرنے کی رسم (چیرک پی پی ) منائی گئی ۔

ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا نے کالاش قبیلے کے تاریخی فیسٹیول کو بھر انداز سے منانے کا فیصلہ کیا اور اس سلسلے میں کالاش قبیلے میں بھرپور انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ چلم جوسٹ فیسٹیول کی عالمی سطح پر رونمائی بھی کی جارہی ہے ۔

تہوار کے اختتام پر کالاش کی تینوں وادیوں رمبور، بریر اور بمبوریت میں صفائی مہم کاانعقاد ہوگا تاکہ مقامی آبادی کے ساتھ ساتھ سیاحوں میں بھی یہ شعور اجاگر کیا جا سکے کہ سیاحتی مقامات کی صفائی ستھرائی انتہائی ضروری ہے اس مہم میں مقامی آبادی کو بھی شامل کیا جائے گا۔

تہوار میں پچ انجیئک کی رسم ادا کی جاتی ہے اس رسم میں پانچ سے سات سال کے بچوں کو کالاش کے نئے کپڑے پہنا کر ان کو بپتسمہ دیا جاتا ہے جبکہ گل پاریک کی رسم بھی ہوتی ہے جس میں گاؤں کے تمام زچہ و بچہ پر ایک بزرگ دودھ چھڑکتا ہے اور خواتین اس نوجوان کو چیہاری کا ہار پہناتی ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top