غریب و نادار لوگوں کو زندگی کی بنیادی ضروریات فراہم کرینگے،علی امین خان

8b6fdbd0-a6ec-49e4-93d6-7260a02aee7e.jpg

ڈیرہ اسماعیل خان: وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈہ پور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت غریب اور نادار و مفلس لوگوں کو زندگی کی بنیادی ضروریات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہارگزشتہ روزڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر کے ہمراہ سابقہ ڈیڈک آفس کی عمارت میں قائم کردہ شیلٹر ہوم کی عمارت کے معائنے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر انہیں شیلٹر ہوم کی تزئین و آرائش کی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ اس سرکاری مہمان خانے میں غریب، نادار اور مفلس لوگوں کی رہائش، خوراک و ادویات کی فراہمی جیسے سہولیات بہم پہنچائی جائیں گی۔ انہیں مزید بتایا گیا کہ عمارت کی مرمت اور تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے تاکہ جلد از جلد اس کا افتتاح ممکن بنایا جا سکے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت غریب لوگوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور انہیں زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں گہری دلچسپی رکھتی ہے تاہم شیلٹر ہوم کا قیام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے تاکہ غریب اور ضرورت مند لوگوں کو کھانے پینے اور رہائش کی مفت سہولیات بہم پہنچائی جا سکیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ شیلٹر ہوم کی مرمت اور تزئین و آرائش کے کام کو معیاری اور بروقت مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے متوقع دورہ ڈیرہ اسماعیل خان کے دوران شیلٹر ہوم کا باقائدہ افتتاح کر دیا جائیگا۔

وفاقی وزہر نے مزید کہا کہ جن محکموں کو شیلٹر ہوم کے حوالے سے ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طور پر انجام دیں اور اپنے فرائض کی بجا آوری میں تساہل یا غفلت کا مظاہرہ ہرگز نہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top