ایڈز معلوم کرنے کیلئے حکومت کی طرف سے خواجہ سراؤں میں کٹس تقسیم

ھلئ.jpg

پشاور : وزیر صحت خیبر پختونخوا ڈاکٹر ہشام انعام الله خان نے منسٹر آفس پشاور میں خواجہ سراؤں کو ایچ آئی وی ایڈز سیلف ٹیسٹ کٹس تقسیم کی۔ ایچ آئی وی کٹس بلیو جے ڈائگنوسٹک انٹرنیشنل کے تعاون سے تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر سیکرٹری صحت خیبر پختونخوا ڈاکٹر فاروق جمیل، پروجیکٹ ڈائریکٹر ایڈز کنٹرول پروگرام ڈاکٹر سلیم خان کے علاوہ رکن صوبائی اسمبلی مومنہ باسط ، ڈاکٹر عاصیہ اسد اور رابعہ بسیرا نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیر صحت خیبر پختونخوا ڈاکٹر ہشام خان نے تینوں رکن صوبائی اسمبلی کی کوششوں کو سراہا جن کی بدولت خواجہ سراؤں کو یہ سہولت مہیا ہوئی خاص طور پر صوبائی چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے سوشل ویلفیئر ایم پی اے مومنہ باسط کی کوششوں کو سراہا اور درخواست کی کہ وہ عوام کے حقوق کے لیے اسی نیک نیتی سے اپنا کردار ادا کرتی رہے۔

انہوں نے  کہا کہ خواجہ سراہوں کو ہسپتالوں میں برابری کے حقوق کے لیے ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کرونگا تاکہ ان کے ساتھ بھی دیگر شہریوں کی طرح برتاؤ کیا جائے۔

وزیر صحت نے خواجہ سراؤں سے درخواست کی کہ وہ تعلیم اور جدید ہنر کی طرف اپنی توجہ مرکوز کریں تاکہ وہ صوبے میں دیگر عوام کی طرح صوبے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکے۔

اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی مومنہ باسط نے کہا کہ تقریباً پانچ سو ایچ آئی وی کٹس بلیو جے کمپنی کے تعاون سے فراہم کی گئیں تاکہ خواجہ سراں باآسانی گھر میں ایچ آئی وی ایڈز کا ٹیسٹ کرسکیں۔

انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں کہ معاشرے میں تمام انسانیت کو برابری کی بنیاد پر صحت اور تعلیم کی سہولیات مہیا کی جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top