ڈی آئی خان میں قومی وطن پارٹی کے رکنیت سازی مہم شروع

178f4472-fd5b-440f-ae46-541b7d9f5d7b.jpg

دمساز خان رکنیت سازی کے مہم کے موقع پر پارٹی کارکنوں کے ہمراہ

ڈیرہ اسماعیل خان:قومی وطن پارٹی کے ڈسرکٹ آرگنائزر دمسازخان خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ اقتدارمیں آکر جنوبی اضلاع کی احساس محرومی کو دور کریں گے اور صوبے کے وسائل کو منصفانہ طریقے سے تقسیم کرنےکو یقینی بنائے گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں رکنیت سازی کے مہم کے دوران پارٹی اراکین کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی پختونوں کا ایک نمائندہ سیاسی جماعت ہونے کے ساتھ ساتھ صوبے میں آباد دوسرے قوموں کے حقوق اور تحفظ کیلئےسرگرم ہے اور عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔
انہوں نے نئے ممبر سازی کرنے والوں کاشکریہ ادا کرتے ہوئے پارٹی کے تمام ضلعی اراکین کوپیغام دیا کہ فروری میں شہید وطن حیات خان شیر پاؤ کے برسی کیلئے تیاری کریں.

دمساز خان کا کہنا تھا کہ قومی وطن پارٹی پارلیمان سے ضرور باہر ہے لیکن سیاست سے نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کا سیاسی نظریہ پختون قوم کی بہتر اور خوشحال مستقبل کیلئے آئینی اور جمہوری طریقے سے جنگ لڑناہے۔

دمساز خان کا کہنا تھا کہ ملی رہبر آفتاب احمد خان شیرپاؤ کے رہنمائی میں اپنے سیاسی نظریے کو ہر پختون کے گھرتک پہنچائیں گے. انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی نہ صرف ایک سیاسی پارٹی نہیں ہے بلکہ ایک نظریے کا نام ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں قومی وطن پارٹی صوبے میں بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب ہوگی اور اپنے عوام کی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رکھے گا۔

دمساز خان کا کہنا تھا کہ  کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں قومی وطن پارٹی کے رکنیت  سازی مہم مارچ کے آخر تک جاری رہے گا.

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top