قبائلی عوام کے حقوق حاصل ہونے تک جدوجہد جاری رکھیں گے،ایمل ولی خان

05pic-e1557080550714.jpg
پشاور:عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ قبائلی عوام حقیقی معنوں میں محب وطن ہیں اور امن کی خاطر جان و مال کی قربانیاں دینے والے تاحال کسمپرسی کی زندگیاں گزارنے پر مجبور ہیں،دہشت گردی اور اس کے بعد شروع ہونے والے آپریشنز کے نتیجے میں لاکھوں قبائلی بے گھر ہو گئے جن کی باعزت واپسی کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے قبائلی انتخابات کے سلسلے میں باجوڑ میں پہلے انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک سمیت اے این پی کے بیشتر ارکان اسمبلی بھی اس موقع پر موجود تھے.
جلسہ سے قبل ایمل ولی خان ضلع مہمند میں خاتون کے ساتھ پیش آنے والے واقعے میں اُس خاتون کے اہلخانہ سے ہمدردی کیلئے صوبائی کابینہ سمیت اُس کے گھر پہنچے اور متاثرہ خاندان کواپنے اخلاقی و قانونی تعاون کی یقین دہانی کرائی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top