ضلع صوابی کو ہر قسم کے سہولیات فراہم کرینگے،شہرام خان ترکئی

2fd7831e-3c66-4a22-b5d8-0577e9b6e044.jpg

سفید احمد

پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیر بلدیات، الیکشنز و دیہی ترقی شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ صوبے میں دیگر سیاسی جماعتوں کا کوئی مستقبل نہیں،تحریک انصاف نے عوامی خدمت اور فلاح کو پارٹی منشور کا حصہ بنایا اور کرپشن کے خاتمے کے لئے حقیقی معنوں میں جدوجہد کی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوابی میں کی یونین کونسل یارحسین کے موضع امان آباد میں بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر مال شکیل خان، سینیٹر لیاقت خان ترکئی، ممبر قومی اسمبلی عثمان خان ترکئی اور ممبر صوبائی اسمبلی محمد علی ترکئی کے علاوہ تحریک انصاف کی مقامی قیادت اور بڑی تعداد میں کارکنان بھی موجود تھے۔

شہرام خان ترکئی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اس وجہ سے عوام میں مایوسی پھیلا رہی ہے کیونکہ ان کی کئی عشروں کی لوٹ مار اور کرپشن کا احتساب ہو رہا ہے۔ انہوں نے صوابی کے شکست خوردہ عناصر کو کھلا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی تحریک انصاف کی طرح یہاں بڑے ترقیاتی کام کرکے دکھائیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ یونین کونسل یارحسین میں بجلی کے کم وولٹیج کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کرا دیا ہے جبکہ یہاں پر اسپتال روڈز، نئے فیڈرز، ٹرانسفارمرز اور مساجد کی سولرائزیشن سمیت ٹیکنیکل کالج تعمیر کروایا ہے۔

صوبائی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ وہ صوابی کی ہر یونین کونسل بشمول یارحسین میں گراؤنڈز تعمیر کروائیں گے جبکہ جلد ہی یہاں نادرا آفس کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سڑک کی تعمیر کا کام جاری ہے جوکہ جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top