کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے حوالے سے گورنمنٹ گرلز کالج کوہاٹ میں تقریب

03df3d15-1f57-49cc-9a35-03ce04ac2568-e1556976291504.jpg

کوہاٹ :گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج کوہاٹ کی پرنسپل جمیلہ خانم نے کہا ہے کہ ماحول کو آلودگی سے بچانے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں درخت ماحول کو خوشگوار بنانے اور ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں

ان خیالات کا اظہار انہوں  نے محکمہ فارسٹ ڈویژن کوہاٹ کی جانب سے منعقدہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کی تقریب کے دوران کیا۔ تقریب میں کالج سٹاف طالبات اور فارسٹ ڈویژن کوہاٹ کی جانب سے مس شاہ زمانہ نے شرکت کی۔

تقریب سے پرنسپل جمیلہ خانم نے خطاب میں کہا کہ درخت لگانا نہ صرف صدقہ جاریہ ہے بلکہ یہ ماحول کو خوشگوار بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اس لئے ہم سب کا یہ فرض ہے کہ آنے والی نسلوں کو آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں۔

پرنسپل جمیلہ خانم،فارسٹ ڈویژن کی مس شاہ زمانہ کی قیادت میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے حوالے سے آگہی واک کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں کالج سٹاف و طالبات نے شرکت کی۔کالج پرنسپل نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت کالج میں پودا بھی لگایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top