جاوید اقبال
اسلام آباد :پشتون کلچر آرگنائزیشن کی جابب سے اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں پشتون کلچرنائٹ شو کی رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پشتو ادب اور پشتون ثقافت سے محبت کرنے شائقین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
نقریب کا مقصد ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے لوگوں کا امن کا پیغام دینا تھا اور ثقافت کے ذریعے پشتونوں کا اصلی تصویر کو پیش کرنا تھا۔
نائٹ شو میں پشتو زبان کے مشہور گلوکارہ نازیہ اقبال اور زرسانگا بی بی کے سُریلی آوازوں سے شائقین جھوم اٹھے اور تالیوں کی گونج سے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
تقریب کے مہمان خصوصی اسپیکرقومی اسبملی اسد قیصر تھے ،انہوں نے اس موقع پر گلوکاروں ،شعراء اور منتظمین کی بھرپورحوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ایونٹ پشتون کلچرکو فروغ دینے کیلئے بنیادی اہمیت کے حامل ہیں امید ہیں کہ مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری و ساری رہے گا انہوں نےپشتون کلچرکے فروغ میں کی جانیوالی کوششوں کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔
پروگرام کے منتظم شاکر ذیشان خٹک نے کہا کہ پشتون کلچرکوپروان چڑھانے کیلئے ہماری کاوشیں پہلے سے زیادہ تیز ہورہی ہیں اور آج کا ایونٹ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ،کے پی کے اور بلوچستان ہی نہیں بلکہ پنجاب اور سندھ میں بھی پشتون کلچر اورپشتون روایات کو گھر گھر تک پہنچائیںگے اور یہ پیغام دینگے کہ پشتون امن پسند اور محبت کرنیوالے لوگ ہیں۔
پشتون کلچرنائٹ شو کے انعقاد میں آریانہ انٹرنیشنل بھی پیش پیش رہی ،آریانہ انٹرنیشنل کے محمد افضل کاکہنا تھا کہ اس طرح کے پروگرام معاشرے میں امن و محبت کے داعی کی علامت ہیں اورآریانہ انٹرنیشنل بھی اس سلسلے میں اپنا بھرپور کرداراداکرنا چاہتی ہے ،انہوں نے کہا کہ بہت جلد عوام کیلئے ایک اور خصوصی تقریب کا انعقاد کرے گے اور پشتون کلچر کا بول بالاکرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے۔