ملک کی ترقی میں محنت کشوں کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے۔ کامران بنگش

30fe29c3-e28c-4645-ba86-7236e93d6a48.jpg

سفید احمد

پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران بنگش نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کی ترقی و خوشحالی اور معیشت میں محنت کش طبقہ کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے، مزدور اور محنت کش طبقہ کی محنت کی بدولت ہماری صنعتیں اور کار خانے چل رہی ہیں اور ہمیں ان باہمت مزدوروں کے خدمات کی قدر کرنی چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ کے زیراہتمام خوشحال بازار ہشتنگری پشاور میں یوم مزدور کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا۔ تقریب میں ایم این اے حاجی شوکت علی،ایم پی اے پی کے 76 آصف خان کے علاوہ انجمن تاجران،پی ٹی آئ لیبر ونگ کے عہدیداران اور محنت کشوں نے شرکت کی۔

معاون خصوصی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ یکم مئی دنیا بھر میں مزدور طبقے اور محنت کشوں کی محنت کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے منایا جاتا ہے کیونکہ لیبر ورکرز اور مزدوروں کی خون پسینے کی وجہ سے قوموں کی ترقی کا سفر رواں دواں ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس دن کے منانے سے دنیا کے معاشروں کو محنت کی عظمت سے اگاہ کرنا ہے۔اُنکا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے بھی مزدوروں کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی ہے اور آئندہ بھی انکی ہر ممکن تعاون کیلئے کوششیں جاری رکھوں گا۔

انھوں نے محنت کشوں کو پیغام دیا کہ انکے خون پسینے سے ملک کی ترقی کا پہیہ رواں دواں ہے اور وہ اپنے پیارے وطن کی ترقی کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔تقریب سے ایم این اے حاجی شوکت علی اور ایم پی اے اصف خان نے بھی خطاب کیا اور یوم مزدور کے موقع پر محنت کشوں کے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top