سفید احمد
پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیر بلدیات، الیکشنز و دیہی ترقی شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب ضم شدہ اضلاع کے عوام صوبے کے دیگر اضلاع کے شہریوں کے برابر سہولیات سے مستفید ہوں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع خیبر کے ایک روزہ دوران مختلف ترقیاتی سکیموں کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔
شہرام خان ترکئی نے ملاگوری میں پرائمری سکول کی نو تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کیا اور اسکول نے بچوں کے ساتھ گل مل گئے اور ان سے ان کے مسائل دریافت کیے۔
اس موقع پر شہرام خان ترکئی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خیبر جمشید خان ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حاجی جدون خان کو ہدایت کی کہ سکول کے لیے درکار فرنیچر اور دیگر سہولیات کیلئے صوبائی حکومت کو آگاہ کریں اس سلسلے میں وہ بھی ہر ممکن تعاون کریں گے۔
علاقہ مشران سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ہماری سب سے زیادہ توجہ کے مستحق بھی کیونکہ انہوں نے ہی ملک کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے۔
شہرام خان ترکئی نے کہا کہ ان علاقوں کے عوام نے تکالیف اور مصائب کا سامنا کیا اور بیش بہا قربانیاں دیں ہیں جن کا ہم ازالہ کریں گے۔ ان اضلاع کے عوام کو وہ تمام سہولیات باہم فراہم کریں گے جو صوبے کے دیگر اضلاع کے عوام کو میسر ہیں۔
قبل ازیں صوبائی وزیر بلدیات شہرام خان ترکئی نے جمرود لنڈی کوتل تحصیل میں ورمنڈو دا اول داری چوکی دو کلو میٹر روڈ کا افتتاح کیا جبکہ جمرود میں چھ کلومیٹر علی مسجد تا الچہ روڈ کا سنگ بنیادرکھا۔