باجوڑ میں ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ سیاحت کو فروغ دینگے، شوکت یوسفزئی

1373b49f-5735-468e-bbfc-f56252d5b06e-e1555349038355.jpg

محمد صلاح الدین

باجوڑ : صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ قبائلی عوام کی فلاح وبہبود کیلئے سالانہ 100 ارب روپے خرچ کرینگے قبائلی عوام کی تمام محرومیوں کا خاتمہ کر رہے ہیں باجوڑ کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے باجوڑ کے دورے کے موقع پر خار میں ممبر قومی اسمبلی گل ظفر خان سے ملاقات کے دوران کیا۔

گل ظفر خان نے صوبائی وزیر سے باجوڑ میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور باجوڑ کے مسائل اور انکے حل پر تفصیلی بات چیت کی۔

شوکت یوسفزئی نے باجوڑ کی ترقی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ باجوڑ میں مثالی امن وامان ہے یہاں پر سیاحت کو فروغ دینگے جس سے نہ صرف یہاں روزگار کے مواقع فراہم ہونگے بلکہ یہاں آمد و رفت کے ذرائع مزید بہتر ہو جاینگے۔

صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے دورہ باجوڑ میں پی ٹی وی بوسٹر اور شمال ریڈیو کا دورہ بھی کیا شوکت یوسفزئی کو ریڈیو اور پی ٹی وی بوسٹر کے حوالے سے عملے نے بریفنگ دی۔

ریڈیو اور پی ٹی وی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام کی آواز کو حکومت تک مؤثر طریقے سے پہنچانے کے لیے ریڈیو کو مزید بہتر کرینگے۔

پی ٹی وی قومی چینل ہے اور قبائلی اضلاع میں لوگوں کو ملکی صورتحال سے باخبر رکھنے اور انٹرٹینمنٹ کیلئے اس کی نشریات کو بڑھانے کے لیے صوبائی حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top