پولیو مہم کو ہر صورت کامیاب بنانا ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔ڈپٹی کمشنر کوہاٹ

8ccd277e-ade1-4b45-bdb3-3a526e57992e-e1554298139752.jpg

کوہاٹ : ڈپٹی کمشنر کوہاٹ مطیع اللہ خان نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایات جاری کی ہے کہ پولیو مہم کو ہر صورت کامیاب بنانا اور اس کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے ہیں کیونکہ یہ ہمارا قومی فریضہ ہونے کے ساتھ ساتھ نئی نسل کی صحت کا معاملہ بھی ہے لہذااس سلسلے میں کسی قسم کا سمجھوتہ یا غفلت ناقابل برداشت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں انسداد پولیو کے ضلعی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں تمام سرکاری محکموں کے متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پولیو مہم 22اپریل سے شروع ہوگا جو کہ 25اپریل تک جاری رہے گا۔ متعلقہ حکام نے کہا کہ مہم کے دوران 2لاکھ 11ہزار2سو 30بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف رکھاگیاہے اور اس کے لئے 8سو 21موبائل ،80فکس،33 ٹرانزٹ اور 5رومنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ ٹیموں کو خصوصی تربیت کا سلسلہ بھی شروع کردیاگیاہے۔

ڈپٹی کمشنر نے سیکیورٹی حکام کو پولیو ٹیموں کو فل پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ افراد سے کہا کہ ہر بچے تک ہر صورت رسائی یقینی بنائی جائے، اپنی توجہ کرانک ریفیوزل کیسیز پر مرکوز رکھیں اور والدین کو پولیو قطروں کی افادیت اور اہمیت سے آگاہ کریں۔

انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو کو نظرانداز نہ کریں بلکہ اسے سنجیدگی سے لیں اور اپنے بچوں کو عمر بھر کے لئے معزور ہونے سے بچائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top