پختونخواہ میں سیاحتی ترقی کیلئے ٹیک ویلی کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ

56845666_1840813482689824_3142550621849124864_n-e1554661536258.jpg

سیدرسول بیٹنی

پشاور: ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کا صوبے میں سیاحت کے فروغ، ترقی ، درپیش چیلنجز ،ایکو ٹورازم اور مستقبل میں سیاحت کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالنے اور ان کو لاگو کرنے کیلئے سیاحت سے متعلق ٹیک ویلی کانفرنس 2019 اپریل میں منعقد ہوگی۔

ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا ،ٹیک ویلی ایبٹ آباد ،ورلڈ بینک، گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، برٹش کونسل ، کے پی آئی ٹی بورڈ کے تعاون سے 20 اپریل کو منعقد ہونے والی ٹیک ویلی کانفرنس میں سینئر صوبائی وزیر سیاحت ، کھیل، آثارقدیمہ، میوزیم و امورنوجوانان عاطف خان سمیت حکومتی اراکین، پرائیویٹ سیکٹر اور مختلف سٹیک ہولڈرز اپنے خیالات کا اظہار کرینگے۔

کانفرنس میں ملک اور صوبے میں موجود خوبصورت پہاڑی سلسلہ ہندوکش، ہمالیہ ، الپائن فارسٹ ، وائلڈ لائف، کھانے، تاریخی ثقافت، خوبصورت وادیاں اور نئے سیاحتی مقامات کی آباد کاری کیلئے حکومت اقدامات اور پرائیویٹ سیکٹر کے کردار پر بحث ہوگی۔

ٹیک ویلی کانفرنس میں سیاحتی شعبے میں متوقع چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقدامات پر بحث اور مقامی سیاحت سے متعلق ڈیٹا اکھٹا کرنے ،بنیادی ڈھانچہ کی ترقی اور بین الاقوامی معیاری طریقوں سے متعلق معاملات کو حل کرنے کے مقصد پر تفصیلی بات کی جائیگی۔

کانفرنس میں انڈسٹری ماہرین ، سٹیک ہولڈرز، گورنمنٹ اور پرائیویٹ سیکٹر کے نمائندےشرکت کرینگے جس میں سیاحت کو درپیش مسائل کے حل پر غوروفکر سمیت سیاحتی صنعت کی موجودہ صورتحال اور مستقبل میں اس کی بہتری کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر بات چیت اور مشورے دیئے جائینگے جس کے روشنی میں مقامی سیاحت کوفروغ دینے ، کاروباری اداروں کو کام کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top