صحت و تعلیم کی معیاری سہولیات دینا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ کمشنر ڈیرہ

5d780422-fcbc-4bc7-8a8c-4d633e289846-e1554294588336.jpg

محمد ریحان

ڈیرہ اسماعیل خان: کمشنر ڈیرہ ڈویژن جاوید مروت نے کہا ہے کہ بحیثیت انتظامی سربراہ ڈیرہ اسماعیل خان میں صحت، تعلیم، میونسپل سروسز سمیت دیگر تمام مسائل و مشکلات کا ازالہ کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ پریس کلب کے وفد سے گفتگو کے دوران کیا وفد میں ڈیرہ پریس کلب کے صدر محمد یاسین قریشی، جنرل سیکرٹری شیخ توقیر اکرم، سرپرست اعلیٰ حمیداللہ خان بلوچ، سابق جنرل سیکرٹری محمد اقبال بھٹی، ابو المعظم ترابی،پریس سیکرٹری گوہر محبوب غنچہ،حاجی لطیف الرحمان خان اور سابق جنرل سیکریٹری محمد فضل الرحمان شامل تھے جبکہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ برکت اللہ مروت بھی اس موقع پر موجود تھے۔

کمشنر ڈیرہ نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں میونسپل سروسز کے حوالے سے عوامی شکایات کے ازالے کے لئے بھرپور توجہ کے ساتھ کام کیا جا رہا ہے۔ سرکلر روڈ کی مرمت،نکاسی آب کی صورت حال،صفائی اور دیگر مسائل کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ متعلقہ محکموں کو واضح ہدایات جاری کرچکے ہیں کہ وہ اپنی کارکردگی کو عوامی توقعات کے مطابق بہتر بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے میری اور ڈپٹی کمشنر کی بھرپور کوشش ہے کہ اس منصوبے کو جلد از جلد شروع کرنے میں ہماری طرف سے کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہو پراجیکٹ ڈائریکٹر زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر اعجاز احمد خان سے ہم رابطہ میں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ ڈیرہ اسماعیل خان ہی نہیں بلکہ مستقبل میں پاکستان کی ترقی کے لئے ایک اہم منصوبہ ہے کیونکہ تعلیم سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں اور عوام خوشحال ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں برداشت اور مثبت سوچ کو پروان چڑھانے کے لئے میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ہمارے معاشرے میں غیر ذمہ دارانہ رویوں کی وجہ سے عوام کے مسائل اور مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

کمشنر نے کہا کہ صحافیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ مثبت تعمیری سوچ کے ساتھ حقائق کو عوام تک پہنچائیں اور عوامی تکالیف کے ازالے کے لیے اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کریں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top