کینٹ مجسٹریٹ کی آر اے بازار میں پراپرٹی ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف کارروائی

53884399_2535621096512754_7542838023549878272_n-e1552650338958.jpg

پشاور: کینٹ مجسٹریٹ قرۃ العین وزیر بمعہ ٹیکس ریکوری سٹاف نے آر اے بازار میں 18 دوکانوں اور کاروباری مراکز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پراپرٹی ٹیکس نادھندگان کے خلاف کارروائی کی۔

 

مجسٹریٹ نے کارروائی کے دوران پراپرٹی ٹیکس بقایاجات کی مد میں متعدد کمرشل یونٹس کو سیل کردیا۔

مجسٹریٹ کے مطابق مزکورہ پراپرٹی میں پراپرٹی ٹیکس بقایاجات کی مد میں 4 لاکھ باون 12 روپے بقایاجات ہے جو کہ نوٹسز جاری کرنے کے باوجود ادا نہیں کئے گئے۔

اس موقع پر کچھ یونٹس مالکان بقایاجات جمع کرنے پر رضامند ہوگئے جس کی وجہ سے مجسٹریٹ نے صرف اج کے دن جمع کرنے کے لئے مہلت دیدیا  اور کہا کہ اُنکے ذمہ جتنا بقایاجات ہے اسکو فوری طور پر جمع کردیں بصورت دیگر پراپرٹی ھذا کو سیل کردیا جائیگا جو کہ ادائیگی پراپرٹی ٹیکس تک سیل رہے گی۔

انتظامیہ کے مطابق کینٹ مجسٹریٹ قرۃ العین وزیر کی نگرانی میں پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری رہے گی جس میں کسی کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top