یوتھ لیڈر شپ: شعبہ سوشل ورک کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

696a00de-cd80-40d6-aabf-038883434870-e1601719272100.jpg

پشاور:نوجوان نسل کو  فعال بنانے اور اُن کو قائدانہ صلاحیتوں سے روشناس کرنے کیلئے شعبہ سوشل ورک،جامعہ پشاور کی جانب سے "پانچ روزہ تربیتی ورکشاب کا انعقاد کیا گیا۔

جامعہ پشاور میں منعقد ہونے والے ورکشاب کا عنوان "یوتھ لیڈرشپ” رکھا گیا تھا جس میں شعبہ سوشل ورک میں زیر تعلیم  منتخب نوجوان طلباء وطالبات کو تربیت دی گیئں،مختلف سرگرمیوں اور سیشنز کے دوران شرکاء کو بہترین طریقے سے سماجی و فلاحی خدمات کو سر انجام دینے کیلئے پولیٹکل ایکٹوزم  کے بارے میں آگاہی دی گیئں۔

پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ فلاحی ادارے کمیونٹی ورلڈ سروس ایشیاء کے تعاون  سے ترتیب دیا گیا تھا جس میں ڈویلپمنٹ سیکٹر کے مایہ ناز ٹرینرز نے شرکاء کو تربیت فراہم کی۔

تربیتی ورکشاب کے آرگنائزر اور شعبہ سوشل ورک کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد ابرار نے "دی پشاور پوسٹ” کو بتایا کہ اس تربیت کا مقصد نوجوان نسل کو اپنی اہمیت کا احساس دلانا اور اُنھیں "فیوچر لیڈرشپ” کیلئے تیار کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پانچ روزہ پروگرام میں شرکاء کو معاشرے کی ترقی میں نوجوان نسل کا کردار،برداشت اور مکالمے کی فضاء کو فروغ،حقیقت پسندانہ سوچ کی اپنائیت اور معاشرتی ترقی کے مختلف موضاعات پر سوشل ورک کے تجربہ کار ماہرین نے شرکاء کو لیکچرز دی اور اُن کے ساتھ فیلڈ کے تجربات شیئر کئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top