ضلع خیبر:قوم آکاخیل اور قوم سپاہ کو ملانے والے جھانسی پل کھول دیا گیا

9a33a3ea-e464-4a2e-9534-e1dd243f02f4.jpg

ذاکر آفریدی

باڑہ:قوم آکاخیل اور قوم سپاہ کو ملانے والے جھانسی پل کو سیکٹر کمانڈر FC بریگیئڈئیر رانا شوکت حیات نے خدمت خلق کمیٹی قوم سپاہ اور قوم آکا خیل کے مشران کی درخواست پر کھول دیا تھا۔

انہوں نے اس موقع پر روڈ کی پختگی کیلے 9 انجنیئر کو احکامات دیے تھے۔جس کی روشنی میں جھانسی بیگٹ سے لے کر جھانسی پل تک کے روڈ کو پختہ کرنے پر کام جاری ہے۔جس کی وجہ سے قوم آکا خیل اور قوم سپاہ کے درمیان ایک گھنٹے کا فاصلہ پندرہ منٹ تک رہ گیا ہے۔

قوم سپاہ کے کشران ومشران اور قوم آکاخیل کے کشران ومشران نے رابطہ پل کھولنے اور سڑک کی پختگی پر Fc کا شکریہ ادا کیا۔

خدمت خلق کمیٹی علاقے میں ترقیاتی سرگرمیوں میں مکمل تعاون کا اظہار کرتے ھیں اور سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کو قوم سپاہ میں ترقیاتی سرگرمیاں شروع کرنے کی اپیل کرتے ھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top