پشاور کے سکھ یاتریوں کی بس ٹرین کی زد میں آگئی،20 افراد ہلاک

106097663_3135304929882485_6119834366722488925_n.jpg

کراچی سے لاہور آنے والی شاہ حسین ایکسپریس شیخوپورہ میں کوسٹر سے ٹکرا گئی جس سے کوسٹر میں سوار 20 مسافر ہلاک ہوگئے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق حادثہ شیخوپورہ میں فاروق آباد اور بحالی ریلوےاسٹیشن کے درمیان بغیرپھاٹک کی کراسنگ پر پیش آیا۔

ترجمان ریلوے نے بتایا کہ کوسٹر میں 25 سکھ یاتری سوار تھے جن میں سے 20 یاتری ہلاک ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق پشاور سے سکھ خاندان اپنے رشتہ دار کے انتقال میں شرکت کے لیے ننکانہ صاحب آیا تھا۔

واپسی پر کوچ کے ڈرائیور نے پھاٹک بند دیکھ کر کچھ آگے جا کر کچے راستے سے ریلوے لائن عبور کرنے کی کوشش کی اور اسی دوران کراچی سے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس وہاں پہنچ گئی اور کوچ سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں ایک ہی خاندان کے 20 سکھ افراد دم توڑ گئے جبکہ 8 زخمی ہوئے۔ترجمان ریلوے کے مطابق ٹرین حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے زخمیوں کو تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے کاحکم بھی دیا۔ شیخوپورہ کی ضلعی انتظامیہ نے ڈی سی آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

حادثہ کوچ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) شیخوپورہ کا کہنا ہے کہ کوچ کو حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا،  پھاٹک بند ہونے پر کوچ ڈرائیور نے جلد بازی میں کچے راستے سے گزرنے کی کوشش کی۔

ڈی پی او کے مطابق حادثے میں20 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوئے، لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے چیئرمین پنجابی سکھ سنگت گوپال سنگھ نے بتایا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے سکھوں کا تعلق پشاورسےہے، حادثےمیں قصورڈرائیورکاہے، ڈرائیور نے مین راستہ چھوڑ کر پٹڑی سےگاڑی گزارنےکی کوشش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top