عوام کو کاغذی و دفتری چکروں سے جلد نجات مل جائیگی،کامران بنگش

c766bfb6-4f78-4cca-8584-9b5d8470afd6.jpg

پشاور:وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد کو لوکل کونسل بورڈ کے سیکرٹری حضرحیات کی جانب سے الیکٹرانک پراپرٹی مینجمنٹ سسٹم کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر معاون بلدیات کامران بنگش کو بتایا گیا کہ مذکورہ سسٹم پر انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں کام جاری ہے اور آئندہ ہفتے تک اسے ختمی شکل دی جائے گی۔ اس نظام کی فراہمی سے عوام کو کاغذی اور دفتری چکروں سے نجات مل جائے گی۔ جہاں کہیں سے بھی کوئی دکان، پلازہ یا کھلی پلاٹ کی بولی کے لیے اپلائی کرکے بولی دے سکے گا۔

معاون خصوصی کو مزید بتایا گیا کہ اس سے میونسپل انتظامیہ کی کارکردگی اور معاملات میں شفافیت آئے گی جبکہ عوامی اثاثہ جات سے حقیقی معنوں میں استفادہ کیا جا سکے گا۔

تحصیل میونسپل انتظامیہ کے لیے مجوزہ پراپرٹی مینجمنٹ سسٹم بارے بریفنگ دیتے ہوئے کامران بنگش کو آگاہ کیا گیا کہ اس سسٹم کی تحت پراپرٹی کی بولی میں حصہ لینے والے افراد کو بذریعہ میسج بھی آگاہ کیا جائے گا جبکہ مستقبل میں بھی اگر تحصیل میونسپل انتظامیہ آکشن کرے گی تو پہلے سے رجسٹرڈ افراد کو موبائل فون پیغام کے ذریعے خبر دی جائے گی۔ جبکہ کوئی بھی شخص اس سسٹم کے نفاذ کے بعد فری اپلائی کر سکے گا۔ سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ نے اس موقع ای پراپرٹی مینجمنٹ کے دیگر چیدہ چیدہ فیچرز پر بھی معاون خصوصی کو بریفنگ دی۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ کی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ای پراپرٹی مینجمنٹ سسٹم کا نفاذ محکمہ بلدیات کی تاریخ میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا اس لئے وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایات کے مطابق ہم نے سسٹم کو جلد از جلد مکمل کرنا ہے۔ تاکہ عوام کو وزیراعظم عمران خان کی وژن کے مطابق خدمات کی بہترین فراہمی ممکن ہو۔

اس موقع پر معاون خصوصی نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ای پراپرٹی مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ سے پہلے خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی کے ساتھ اس سسٹم پر بحث مباحثہ کیا جائے تاکہ کوئی قانونی سقم باقی نہ رہ جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات سے ہم ڈیجیٹل پاکستان کی جانب بڑھ رہے ہیں جہاں عوامی اثاثوں کی تفصیلات ہر وقت ہر کسی کو آسانی سے دستیاب ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top