ٹھیکہ دار برادری کا معاشی استحصال بند کیا جائے،عمر اکبر آفریدی

a9057511-3d60-49d5-b175-4103e71bb1f8.jpg

ذاکر آفریدی

باڑہ:خیبر کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے باڑہ پریس کلب میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ایسوسی ایشن کے متعدد ٹھیکہ دار ضلع خیبر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کررہے ہیں اور فنڈز کی عدم ریلیز کے باجود ترقیاتی سکیمیں جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ دھشت گردی کے باعث تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی ممکن ہوجائے۔لیکن دوسری طرف موجودہ حکومت کورونا وائرس کا بہانہ بنا کر جان بوجھ کر ترقیاتی فنڈز ریلیز نہیں کررہی ہے جس کے باعث ضلع خیبر کے درجنوں بھر چھوٹے بڑی تعمیراتی کمپنیاں دیوالیہ ہوگئے ہیں۔

پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی عمر اکبر آفریدی نے کہا کہ انضمام کے بعد حکومت کے کمزور پالیسیوں کے باعث ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز کی عدم دستیابی سے تعمیراتی شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔

اُنکا کہنا تھا کہ سابقہ فاٹا میں ہر سال جون کے مہینے میں ترقیاتی منصوبوں کو فنڈز دی جاتی تھیں جس سے تعمیراتی سٹرکچر بروقت مکمل ہوتا تھا لیکن انضمام کے بعد سارا نظام برعکس چل رہا ہے جو ایچ ای سی کی طرف سے خصوصی پیکج میں زنانہ ڈگری کالج منظور ہوا تھا فنڈ ریلیز نہ ہونے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہورہاہے ان پر کام شروع ہوا ہے لیکن فنڈ کی ریلیز نہ ہونے سے اب منصوبہ میں تاخیر ہورہاہے۔

میر عالم آفریدی نے کہا کہ ضلع خیبر میں تمام ترقیاتی محکموں سے مطالبہ کرتے ہے کہ تعمیراتی منصوبوں کیلے ہنگامی بنیاد پر تعمیراتی منصوبوں کیلے فنڈز کا اجراء ممکن بنایا جائے کیونکہ فنڈز کی نہ ہونے سے ٹھکیداروں کے کروڑوں روپے کے لائبیلٹی اور ورک ڈن بل متعلقہ دفتروں میں پڑے ہیں جس سے نہ صرف ٹھیکہ دار برادری کا معاشی استحصال جاری ہے بلکہ ہمارے ساتھ مزدور طبقہ بھی فاقوں کا شکار ہے۔

بادشاہ خان نے کہا کہ ہم وزیراعلی،سیکرٹری پی اینڈ ڈی،سیکرٹری فنانس ،سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اور چیف انجنیئر قبائلی اضلاع سے مطالبہ کرتے ہے کہ 20جون سے پہلے تمام ٹھیکہ داروں کے لائیبلیٹی اور مختص شدہ فنڈز ریلیز کیا جائے تاکہ ہم سمیت مزدوروں کے مشکلات حل ہوجائے۔

اُنکا کہنا تھا کہ اگر ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو رواں ترقیاتی منصوبوں پر کام بند کریں گے۔پریس کانفرس کے دیگر شرکاء میں حاجی اختیار شاہ ،جنرل سیکرٹری گل احمد ،خیال جان ابراہیم اور سینا گل آفریدی سمیت دیگر شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top