شمالی وزیرستان:آل پیٹرول پمپس مالکان کا ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

678fcb17-0048-48fa-8cb7-f99fd1636cc1.jpg

پشاور:آل پیٹرول پمپس شمالی وزیرستان کے مالکان نے میرانشاہ میں ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے احتجاجاً تمام پیٹرول پمپس بند کرنے کا حتمی اعلان کردیا۔

اُنہوں نے دھمکی دی کہ جب تک گرفتار مالکان رہا نہیں کئے جاتے ہمارے پیٹرول پمپس بند رہیں گے،آل پیٹرول پمپس شمالی وزیرستان کی ایسوسی ایشن کے صدر ملک رقیب گل،نائب صدر رفیع الدین،سیکرٹری اطلاعات ملک گل بہادر اور ارشد خان نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان کے اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ فواد خٹک اور تحصیلدار میران شاہ نے بے جا ہمارے پیٹرول پمپس کے بارہ مالکان کو گرفتار کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مؤقف  نے اختیار کرلیا ہے کہ اس لئے ہم نے پیٹرول پمپس کے مالکان کو گرفتار کرلیا ہے کہ اُنہوں نے ریٹ مہنگا کردیا تھا مگر ریٹ ہم سستا چلا رہے ہیں جو ریٹ بنوں میں چل رہا ہے وہی ریٹ ہم بھی چلا رہے ہیں رمضان المبارک ہے ہم کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کررہے ہیں اُنہوں نے کہا کہ گرفتاریوں کے تین دن ہوگئے ہیں نہ ہمیں ملاقات کیلئے اجازت دی جاتی ہے اور نہ ہی افطار دینے کیلئے کسی کو اجازت ہے اُنہوں نے الزام لگایاہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ کوروناوائرس کے پیش نظر 302 کے ملزم کے علاوہ چھوٹے مقدمے میں ملوث افراد کو گرفتار نہیں کیا جائے گا لیکن شمالی وزیرستان ضلعی انتظامیہ نے اس کی بھی کھلی خلاف ورزی کی ہے گرفتار افراد پر اگر جیل میں کچھ ہوا یا کوروناوائرس لگ گیا تو ذمہ دار ی ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

اُنہوں نے دھمکی دی کہ جب تک گرفتار افراد رہا نہیں کئے جاتے تو ہماری احتجاجی تحریک جاری رہے گی اور تمام پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top