کرونا کو شکست:وزیرستان کے معصوم خان ثقافتی رقص (اتنڑ) کے ساتھ رخصتی

ddddd.jpg

پشاور:جنوبی وزیرستان کے ایک شہری نے کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کی خوشی میں ایسا زبردست ثقافتی رقص کیا کہ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

جنوبی وزیرستان میں ایک شخص کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنےکے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال میں قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔

جنوبی وزیرستان کے ایک شہری نے کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کی خوشی میں ایسا زبردست ثقافتی رقص – ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Posted by The Peshawar Post on Saturday, April 25, 2020

 

تاہم تمام تر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ قرنطینہ میں دن مکمل کرنے کے بعد اس شخص کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آگیا۔

کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کی خوشی میں معصوم خان نامی شخص نے وزیرستان کا ثقافتی رقص کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top