شہریوں کو کورونا وائرس کے متعلق آگاہی وقت کی ضرورت ہے،ڈی ایس پی انیلا ناز

c04a536c-06a6-45be-8358-756975f6becd.jpg

پشاور:سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیم کی جانب سے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس سے متعلق آگاہی مہم کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس کی ایجوکیشن ٹیموں نے ڈی ایس پی انیلہ ناز کی قیادت میں حیات آباد‘ کینٹ اور سٹی سیکٹر میں ناکہ بندیاں کی گئیں.

اس دوران شہریوں کو کورونا وائرس سے بچنے کیلئے پمفلٹس تقسیم کئے گئے اور شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ اس وباء کو کنٹرول کیا جا سکے۔

ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل نے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے حکام اور ایجوکیشن ٹیموں کو آگاہی مہم جاری رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ شہریوں کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے آگاہی دینا صرف اور صرف اس وباء پر قابو پانا ہے تاکہ یہ وباء مزید نہ پھیلے اور شہری اس خطرناک بیماری سے بچ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ شہری پشاور  ٹریفک پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائے کیونکہ یہ ان ہی کیلئے سڑکوں پر کھڑے ہیں جن کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ کسی کو بلا کسی وجہ کے تنگ کیا جائے بلکہ عوام کی زندگیوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top