ڈیجیٹل پاکستان کے تحت صوبے میں 700 نوجوانوں کو روزگار ملے گی،ضیاءاللہ بنگش

4c39f688-0326-4411-962c-cf58120617a4.jpg

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاءاللہ بنگش نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو بہتر روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے دن رات کام کررہے ہیں،وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ڈیجیٹل پاکستان اور نوجوانوں کو باعزت روزگار فراہم کرنے کے وژن کو عملی جامہ پہنایا جارہاہے،انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے، ہم صوبے کو ڈیجٹلائز اور آئی ٹی سیکٹر کو فروع دینے کے لئے کمربستہ ہیں۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیااللہ بنگش نے خیبرپختنوخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ میں قائم ورک آراونڈ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش، سکیرٹری سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ظفراقبال، منجینگ ڈاریکٹر آئی ٹی بورڈ ڈاکٹرشہباز خان، سائبرڈ کمپنی کے سی ای او اطہر عمران، جے ٹیلی مارکیٹنگ کے سی ای او حیدرجنجوہ، ورلڈ بینک کے نمائنگان اور دوسرے شرکا بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کے دوران مشیر برائے سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاءاللہ بنگش کا کہنا تھا کہ ہم وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ڈیجٹل پاکستان اور نوجوانوں کے لئے باعزت روزگار فراہم کرنے کے وژن کو عملی جامہ پہنارہے ہیں۔ بی پی او ریڈی فیسلیٹی کے افتتاح سے خیبرپختونخوا کے سات سو (700) سے زائد نوجوانوں کو نوکریاں میسر ہونگی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کو پشاور کے بعد صوبے کے دوسرے اضلاع تک توسیع دی جائے گی جس سے ہزاروں مزید نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بی پی او کا مقصد بین الاقوامی کمپنیوں کو صوبے میں کاروبار کے لئے راغب کرنا ہے۔ صوبائی حکومت تمام ڈونر پارٹنرز اور بی پی او اوپریٹر کمپنیوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرے گی۔

ضیاءاللہ بنگش نے کہا کہ خیبرپختونخوا سرمایہ کاری کے لئے موذوں ترین صوبہ ہے۔خیبرپختونخوا میں قابل نوجوان کی کوئی کمی نہیں ہے اور یہ کسی بھی میدان میں اپنا لوہا منواسکتے ہیں۔ ہمارے درشل اینکوبیشن سنٹرز ، یوتھ ایمپلائمنٹ پروگرام کے نوجوانوں حتٰی کہ ارلی ایج پروگرامنگ کے ننھے بچوں نےگزشتہ چند برسوں میں ثابت کردیا ہے کہ ان کو صرف اورصرف مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے جس کے بعد وہ ہر میدان میں ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کرسکتے ہیں۔

ضیاءاللہ بنگش کا مزید کہنا تھا کہ ان کا محکمہ ڈیجیٹل خیبرپخونخوا 2020 اسٹریٹجی، ڈیجیٹل پالیسی پر دن رات کام کررہا ہے، اس پالیسی کے تحت صوبے کے تمام محکموں کو ڈیجیٹلائز کیا جارہا ہے۔جبکہ صوبے کے مخلتف اضلاع میں شہریوں کے سہولیات کے لئے سٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جس سے ایک چھت تلے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم ہوگی۔

ضیاءاللہ بنگش نے کہا کہ پشاور ڈیجیٹل کمپلکس کے قیام کے لئے صوبائی حکومت 25کنال اراضی خرید چکی ہے جبکہ پاکستان ڈیجیٹل کمپلکس ہری پور بھی 80 کنال اراضی پر تعمیر کیا جائے گا اور ڈیجیٹل کمپلکس کے قیام کو صوبے کے تمام زونز تک توسیع دی جائے گی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل خیبرپختونخوا اور ڈیجیٹلائزیشن میں کی شروعات محکمہ بلدیات سے شروع کرہے ہیں۔ انہوں نے ملک کے پہلے بی پی او کے قیام پر آئی ٹی بورڈ کو مبارکباد دی اور اس اقدام کو صوبے کے نوجوانوں کے لئے انقلابی اقدام قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top