تخت بھائی مردان میں بدھا ثقافت کا سالانہ مذہبی تہوار منایا جائے گا،عاطف خان

64c6e2cb-7a13-4199-947f-c174686746bd.jpg

نسیم مندوخیل

اسلام آباد : سینئر صوبائی وزیر عاطف خان نے کہا کہ پاکستان مذہبی سیاحت کے حوالے سے دنیا میں اپنا ایک اہم مقام رکھتا ہے۔ پاکستان میں ہڑپہ، ٹیکسلا، تخت بھائی، گندھارا تہذیب، ننکانہ صاحب، گردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال کے علاوہ دیگر اہم مذہبی مقامات موجود ہیں جن کی وجہ سے پاکستان دنیا میں مذہبی سیاحت کے حوالے سے ایک اہم مقام رکھتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار سینئر صوبائی وزیر نے بین الاقوامی مالیاتی ادارہ برائے ورلڈ بینک کے وفد کے ساتھ ملاقت میں کیا۔ وفد کی سربراہی معظم میکن اور خرم بیگ نے کی جبکہ دیگر شرکاء میں توصیف خالد پروجیکٹ ڈائریکٹر , حشمت علی کے علاوہ خیبر پختونخوا دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے کرتار پور راہداری سنگ بنیاد کے بعد دنیا کو ایک مثبت پیغام پہنچا کہ پاکستان دنیا میں ثقافتی اور مذہبی سیاحت کے حوالے سے ایک محفوظ ملک ہے اور پاکستان میں بسنے والے دیگر تمام مذہب کے لوگوں کو ان کے مذہبی تہوار منانے اور اپنے مذہب کے طور طریقوں سے زندگی گزارنے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دنیا کے دیگر مذہب کے لوگوں کو پاکستان میں موجود ان کے مذہبی مقامات پر آنے کی دعوت دیتا ہے اور کرتارپور رھداری نے پوری دنیا کو ایک مثبت پیغام دیا کہ پاکستان ایک محفوظ اور پرامن ملک ہے۔

اجلاس میں آئے بین الاقوامی مالیاتی ادارے نے پاکستان میں سیاحت کے فروغ اور مالی معاونت کی یقین دہانی دلائی اور کہاں کے مشہور بین الاقوامی سیاحتی جریدے کی رپورٹ کے بعد دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں اور دنیا بھر سے سیاح پاکستان آنے کے لیے خواہش مند ہیں۔ پاکستان قدرتی خوبصورتی سے مالامال ہے خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ مل کر پختونخوا میں نئے سیاحتی مقام کی دریافت کرے گے۔

اس موقع پر سینئر وزیر برائے سیاحت عاطف خان نے یہ بھی کہا کہ تخت بھائی میں بدھا تہذیب کا سالانہ مذہبی تہوار منایا جائے گا جس کے لیے خیبر پختونخوا کی حکومت ہنگامی اقدامات کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top