وزیر اعلیٰ سے کامیاب مذاکرات،گرینڈہیلتھ الائنس کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

76228894_1681838808618879_708438268311502848_n.jpg

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے گرینڈہیلتھ الائنس کے وفد نے ملاقات کے دوران ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا،خیبرپختونخوا کے تمام ہسپتالوں میں کل سے ڈاکٹر ڈیوٹی دیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے وفد نے ملاقات کی ،گرینڈہیلتھ الائنس نے ملاقات کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا،گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مسائل کے حل کیلئے وزراءکمیٹی قائم کردی گئی.

اس موقع وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا کہناتھا کہ ہیلتھ ورکرز بہترطبی سہولیات کیلئے حکومت کا ساتھ دیں ،ہیلتھ ورکرز کے مسائل کمیٹی کی سفارشات کے مطابق حل کریں گے ۔

ڈاکٹروں کی یہ ہڑتال گزشتہ چھالیس دنوں سے جاری رہی۔ ہڑتال کے دوران صرف پشاور کے تینوں بڑے ہستپالوں میں ساڑھے چار لاکھ سے زائد مریض متاثر ہوئے جبکہ پانچ ہزار کے قریب مختلف نوعیت کے آپریشنز بھی نہ کیے جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top