پشاور: کھیلوں کو فروغ کیلئے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں 33ویں نیشنل گیمز کا میلہ شروع

75210199_120742976030855_2685106664608104448_n.jpg

سیدرسول بیٹنی
پشاور: 33ویں نیشنل گیمز پشاور کا باقاعدہ افتتاح وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ایک رنگا رنگ اور پروقار تقریب میں کیا۔

کھیلوں کے اس میلے میں ملک بھر سے دس ہزار کھلاڑی و آفیشلز 32 مردوں اور 27 خواتین گیمز میں مد مقابل ہونگے۔

پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلکس میں منقعدہ اس تقریب میں کور کمانڈر لیفٹنٹ جرنل شاہین مظہر،سینیرصوبائی وزیرمحمد عاطف خان ،ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا محمود جان ،سیکرٹری سپورٹس کامران رحمان ،ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس بابر خان،پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر ریٹائر لیفٹنٹ جرنل عارف حسن ،سیکرٹری خالد محمود،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیار خٹک ،مقابلوں کے آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ سابقہ صوبائی سپورٹس منسٹر سید عاقل شاہ،آرگنائزنگ سیکرٹری ذوالفقار بٹ ،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور کھیلوں کی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے نمائندہ افراد سمیت کھلاڑیوں آفیشلز اور شائقین کھیل کی بڑی تعداد نے اس افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

ڈائریکٹر یٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا، پاکستا ن اولمپک ایسوسی ایشن اور صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں نو سال بعد منعقدہ تقریب میں قومی کھیلوں کی مشعل کا سفر قیوم اسٹیڈیم پر اختتام پزیر ہوا۔

انٹرنیشنل کھلاڑیوں حلیمہ غیور ،زینب ، عائشہ، بہر کرم،خالد نور ، سابق عالمی سکواش چیمپین جان شیر خان نے مشعل سابق اولمپئن صلاح الدین کے حوالے کی۔جنہوں نے مشعل کو روشن کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

آرمی کے پیرا ٹروپرز نے 10ہزار کی بلندی سے پیراٹروپنگ کا دلکش اور انمول مظاہرہ پیش کرکے شائقین کو انگشت بدانداں اور حیرت میں مبتلا کر دیا۔

نو سال بعد خیبرپختونخوا میں منعقد ہ ہونیوالے ان گیمز میں چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، پاک آرمی، پی اے ایف، ریلوے، پاکستان پولیس، نیوی، ایچ ای سی، واپڈا اور اسلام آبادپر مشتمل 10 ہزار کھلاڑی اور آفیشلز ، یہ کھلاڑی 32 مختلف مقابلوں میں مدمقابل ہونگے جبکہ تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین 28مختلف گیمز میں حصہ لے رہی ہیں۔

33ویں نیشنل گیمز 16 نومبر تک پشاور سمیت صوبے کے مختلف شہروں مردان،چارسدہ، ایبٹ آباد سمیت جہلم،کراچی اور اسلام آباد میں منعقد کی جائینگی۔ پشاور میں منعقد ہونے والی گیمزمیں پشاور سپورٹس کمپلیکس میں اتھلیٹکس،باکسنگ،ہاکی،کراٹے، رسہ کشی،والی بال،ریسلنگ، جبکہ حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں آرچری،بیس بال،سافٹ بال،ٹیبل ٹینس اورووشو شامل ہیں۔

اسی طرح مردوں کے فٹبال کے مقابلے طہماس فٹبال سٹیڈیم جبکہ خواتین کے مقابلے فرنٹیئر کالج پشاور میں کھیلے جائینگے.

33ویں نیشنل گیمز میں گالف کے مقابلے پشاور گالف کلب اور سائیکلنگ پشاور بائی پاس کے مقام پرہونگے، کبڈی کے مقابلے گورنمنٹ کالج پشاور میں جبکہ سکواش کے مقابلے ہاشم خان سپورٹس کمپلیکس میں ہونگے، نیشنل گیمز کے پانچ ایونٹس جمناسٹک،رگبی،جوڈو،تائیکوانڈواورویٹ لفٹنگ ایبٹ آباد میں کنج گراونڈ،ایبٹ آباد بورڈ،گورنمنٹ کالج اور پی ٹی سکول کاکول میں منقعد ہونگے۔

اسی طرح عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں بیڈمنٹن اور، مردان سپورٹس کمپلیکس میں باڈی بلڈنگ اور ہینڈ بال کے مقابلے منعقد کئے جائینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top