جامعہ پشاور اور روزن تنظیم کے ساتھ مفاہمت کی یادشت پر دستخط

222bfbd8-1321-48a1-8ccb-af08d4a7763b.jpg

پشاور : جامعہ پشاور نے تین سال کیلئے روزن کے ساتھ مل کر یونین کونسل کیلئے بیس لائن سروے سمیت حکومتی شعبہ جات کی ٹریننگ اور جامع پشاور کے سوشل ورک کے طلباء وطالبات کیلئے رضا کارانہ استعداد کار کو بڑھائیں گی جس میں جامعہ پشاور کے سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ کی خدمات پیش پیش ہونگی ۔

مفاہمت کی یادداشت پر دونوں اداروں کی جانب سے دستخط کرنے کی تقریب میں وی سی جامعہ پشاور پروفیسر ڈاکٹر محمدآصف خان اور روزن کے مینیجنگ ڈائریکٹر بابر بشیر شریک عمل تھے.

اس موقع پر سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ کے چیئر من پروفیسر رشید احمد اور ڈاکٹر محمد ابرار نے شرکت کی جبکہ جامعہ پشاور کے ڈائریکٹر منصوبہ بندی و ترقی اشتیاق اللہ خان اور اطہر بنگش موجود تھے۔

تقریب کے دوران مینیجنگ ڈائریکٹر روزن بابر بشیر نے ڈاکٹر محمد ابرار کی خدمات کی ستائش کی اور کہا کہ ڈاکٹر ابرار کی شب وروز کی محنت اور مسلسل کوششوں نے آج اس مفاہمت کی یاداشت کو یقینی بنایا۔

مفاہمت کے اغراض و مقاصد بتاتے ہوئے روزن کے عہدیدار نے بتایا کہ بیس لائن سروے سے عام افراد کی سماجی جز باتی اور نفسیاتی صحت پر جاننے کی کوشش کی جائے گی۔

اس موقع پر وی سی جامعہ پشاور نے کہا کہ سماجی تنظیموں کیلئے کیمیونٹی سطح پر سروے سے معاشرے میں زہنی آسودگی کی جانچ کو ملنے کا موقع ملے گا جو خوش آئند ہے۔

بیس لائن سروے سے شعبہ سوشل ورک کے طلباء کو تحقیق کا طریقہ کار ،فیلڈ ورک اور ڈیٹا کولیکشن میں مدد ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top