نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام گرینڈ یوتھ کنونشن کل ہوگا

69602321_2482213671840298_5200301154516336640_n.jpg

پشاور:عوامی نیشنل پارٹی کے ذیلی تنظیم یشنل یوتھ آرگنائزیشن خیبر پختونخوا  کے زیر اہتمام کل گرینڈ یوتھ کنونشن منعقد ہوگی جس کیلئے باچا خان مرکز پشاور میں تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

کنونشن سے پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان کل خصوصی خطاب کرینگے۔

نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے صوبائی آرگنائزر گلزار خان کے مطابق نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام گرینڈ یوتھ کنونشن کل سہ پہر تین بجے باچا خان مرکز پشاور میں منعقد ہوگا،جسمیں اے این پی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان اور دیگر قائدین موجودہ دور میں نوجوانوں کے مسائل اور پختون قوم کو درپیش مشکلات بارے نوجوانوں سے خصوصی خطاب کرینگے۔

گرینڈ یوتھ کنونشن کے حوالے سے گلزار خان کا مزید کہنا تھا کہ اس کنونشن میں صوبہ بھر سے نوجوان شرکت کرینگی۔ماس کنونشن میں ہر مکتب فکر کے لوگوں کو شمولیت کی دعوت دی گئی ہے جبکہ گلزار خان کے مطابق کنونشن میں ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے نوجوان شرکت بھی کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پروگرام کے پہلے مرحلے میں اے این پی اور این وائی او قائدین نوجوانوں سے خطاب کرینگے جبکہ دوسرے مرحلے میں نوجوانوں کیلئے پختون ثقافت کے حوالے سے ثقافتی پروگرام کا اہتمام بھی کیا گیا ہے،جس میں فنکار اور گلوکار اپنے فن کے ذرئعے پختون قوم کو درپیش مشکلات کی عکاسی کرینگے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top