طور خم بارڈر کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان، 54کسٹم افسران تعینات

Torkham-pic-768x432.jpg

پشاور:فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے وزیر اعظم کی ہدایت پر پاک افغان سرحد طورخم پر 24 گھنٹے تجارتی سرگرمیاں بحال رکھنے اور ساتھ تاجروں کی مشکلات دور کرنے کے لئے سرحد پر 54 کسٹم افسران پر مشتمل عملہ تعینات کردیا ہے۔

ایف بی آر نے یہ اقدام وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے طور خم بارڈر کو تجارت کیلئے 24 گھنٹے کھلا رکھنے کے اعلان کی روشنی میں اٹھایا ہے۔

طورخم سرحد پردن رات کلیئرنگ آپریشن سے بڑی حد تک ایکسپورٹ میں اضافہ ہو گا، بتا یا گیا ہے کہ پاک افغان سرحد طورخم پر کسٹمز کی چو بیس گھنٹے خدمات کا جائز ہ لینے کے لئے  اس سلسلے میں بارے سرحد پر ایک تقریب کا اہتمام بھی کیا جائیگا جس میں وفاقی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار اور ایف بی آر کی انتظامیہ شریک ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top