ایف آر ڈی آئی خان میں کل انتخابی عمل کیلئے تیاریاں مکمل

09aadbe2-a5b5-469c-92b6-1dfe2c2d9b74.jpg

ڈیرہ اسماعیل خان: قبائلی علاقوں میں کل 20جولائی کو ہونے والے صوبائی اسمبلی کے انتخابات کیلئے انتظامات کے حوالے سے ایف آر ڈی آئی خان میں قائم پولنگ اسٹیشنز پر بیلٹ پیپرز اور عملے کی ترسیل کا کام مکمل ہوا۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر کی نگرانی میں اسسٹنٹ کمشنر درازندہ سمیع اللہ خان نے سٹاف کے ہمراہ بیلٹ پیپرز کو عملے کے حوالے کیا اور مقامی انتظامیہ کی نگرانی میں عملے کو پولنگ سٹیشن کی طرف روانہ کر دیا گیا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ اسمبلی کے قبائلی علاقوں کے لیے ہونیوالے الیکشن کے سلسلے میں گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر کی نگرانی میں اسسٹنٹ کمشنر درازندہ سمیع اللہ خان نے بیلٹ پیپر ز کو عملے کے حوالے کیا۔

عملے کو پاک فوج اور پولیس کی نگرانی میں الیکشن کے مقام پر پہنچا دیا گیا۔اس موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیئے گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top