سلیکٹڈ وزیراعظم پاکستان میں فاشزم قائم کرنا چاہتا ہے،بلاول بھٹو

D-96IQeW4AAVNfP.jpg

لوئر دير:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے پورے خاندان اور پارٹی کو جیل میں ڈال دو لیکن عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔

خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری کا وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ جمہوریت کے لبادے میں چُھپی آمریت سے ہے، سلیکٹڈ وزیراعظم پاکستان میں فاشزم قائم کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقتدار میں آنے سے پہلے عمران کا چہرہ کیا تھا اور آج کیا ہے؟ انصاف کی بات کرنے والے کی سیاست آج انتقام کی سیاست ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ 18 ویں ترمیم کو ختم کرنا چاہتے ہیں، صوبوں کے حقوق پر ڈاکا ڈالنا چاہتے ہیں لیکن ہم انہیں عوام کے حقوق چھیننے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان آج ملک کے حالات کو اس نہج پر لے آئے ہیں کہ ان کی حکومت کے پہلے ہی سال لوگ حکومت کے جانے کی دعا کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان سُن لو، مجھے یا میرے خاندان یا پوری پارٹی کو جیل بھیج دو مگر 18 ویں ترمیم اور صوبائی خود مختاری پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top