خیبر پختونخوا میں نیب کی خاموشی پر اے این پی کا مظاہرہ پیر کو ہو گا

64941207_2359783380749995_6459543964650307584_n.jpg

پشاور :عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام خیبر پختونخوا میں وزراء اعلیٰ اور حکومتی وزراء کے خلاف کرپشن کیسز پر نیب کی مجرمانہ خاموشی کے خلاف ایک عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کرے گی۔

باچا خان مرکز پشاور سے جاری ایک بیان کے مطابق جلسہ کل بروز پیر دن گیارہ بجے پشاور میں نیب دفتر کے سامنے منعقد کیا جائے گا، مظاہرے سے پارٹی کے مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کریں گے۔

بیان کے مطابق اے این پی کے مشران  خیبر پختونخوا میں سرکاری طور پر لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی اور صوبے میں جاری کرپشن پر عوام کو اصل حقائق بتائیگے۔

مظاہرے کے حوالے  سے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے پارٹی اور ذیلی تنظیموں کے تمام عہدیداروں و کارکنوں کو مظاہرے میں بھرپور شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top