طالبات میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کررہے ہیں، محمد ثقلین شاہ

spor-1.jpg

جامعہ پشاور کے یونیورسٹی ماڈل سکول کے سالانہ سپورٹس گالہ میں سیدہ فاطمہ ہاؤس ونر ٹرافی کے ہمراہ

سیدرسول بیٹنی

صوبائی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر آپریشنز محمد ثقلین شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر سطح پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف کیا جاسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی سپورٹس جنید خان کے نمائندے کے طور پر مہان خصوصی کی حیثیت سے جامعہ پشاور کے یونیورسٹی ماڈل سکول کے سالانہ سپورٹس گالہ میں کے موقع پر کیا۔

انہوں نےکہا کہ یونیورسٹی ماڈل سکول نے صوبہ بھر کے سکولز کیلئے انٹرا سکول کھیلوں کے مقابلے کا انعقاد کر کے صوبائی سپورٹس پالیسی اور سالانہ پلان پر عملدرآمد پلان کا ماڈل دے دیا ہے جس کیلئے سکول انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے.ڈائریکٹر آپریشنز نے کہا کہ بورڈ بہت جلد سکول کیلئے کوچنگ کیمپ کا بندوبست کرے گی جبکہ آئندہ آنے والے ایشن گیمز میں سکول کو موقع فراہم کیا جائے گا اس موقع پر انھوں نے سینئر طالبات کو بتایا کہ صوبے کے ہر ضلع میں خواتین کیلئے سپورٹس کمپلکس بنائے جارہی ہیں جس میں تمام عملہ خواتین کا ہوگا.

سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر آپریشنز محمد ثقلین شاہ پی ٹی کا مظاہرہ دیکھ رہے ہیں

انھوں نے مزید کہا کہ صوبے میں ٹیلنٹ ہنٹ شروع کیا جارہا ہے جس کیلئے ادارے اور نوجوان تیار رہیں پرنسپل یونیورسٹی ماڈل سکول نازنین شاہ نے کہا کہ صوبائی سپورٹس بورڈ آگے آکر کھیلوں کی ترویج کا حصہ لیں۔ انہوں نے
سپورٹس گالہ کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس جنید خان کی جانب سے 50 ہزار روپے دینے کا اعلان بھی کیا۔

سال کی بہترین ایتھلئٹ کلاس سدرہ یوسف اور بہترین ہاؤس سیدہ فاطمہ ہاؤس قرار دیا گیابیڈمنٹن سنگل میں عائزہ اور ڈبل ایونٹ کیلئے عائشہ اطلس اور ملیحہ فاتح قرار پائی ۔ایتھلیٹکس میں ثمر سلام نے ایک اور سدرہ یوسف نے تین ایوینٹس جیتے جبکہ والی بال ایونٹ میں سیدہ فاطمہ نے کامیابی حاصل کی اس موقع پر ثقلین شاہ اور سید رسول شاہ نے انعامات تقسیم کئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top