عالمی یوم مزدور :FIMS سکول درگئ میں  یوم مزدور کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

6105e500-1019-42bd-8d1a-b6c0e4850506-e1556704009977.jpg

کامران خان

درگئی: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج (یکم مئی) محنت کشوں کی عظمت کے اعتراف اور ان سے یکجہتی کے اظہار کے لیے یوم مزدور منایا جارہا ہے.

اسی دن کے مناسبت سے FIMS سکول درگئ میں  بھی یوم مزدور ی کے حوالے سے ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں بچوں اور سکول کے اساتذہ کرام نے شرکت کی۔تقریب کا مقصد مقامی لوگوں اور طلباءوطالبات میں مزدوروں کے ساتھ احترام کے ساتھ پیش آنا اور اچھے سلوک کرنے کا جذبہ بیدار کرنا تھا۔

تقریب کے دوران سکول ہذا کے اساتذہ کرام اور بچوں نے دُنیا کے تمام مزدورں  کو خراج تحسین پیش کیا۔ سکول کے ننھے منھے بچوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے تھے جن پر مزدوروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے۔

اس موقع پر FIMS سکول درگئ کی پرنسپل عاصمہ خان نے بھی خطاب کیا اور  اس دں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ مزدور برادری ہماری قوم کا حصہ ہے اور ہمیں ان کے خدمات کا اعتراف کرنا چاہئے۔

انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاکہ مزدوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔

 

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ناکام معاشی پالیسوں کی وجہ سے مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے جس نے غریب عوام اور خاص کر مزدور طبقے کے لوگوں سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔

عاصمہ خان نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت مزدوروں کے معاشی حالات بہتر کرنے کیلئے جامع قانون سازی کرے اور فلاحی منصوبوں کا اعلان کرے تاکہ اس پسے ہوئے طبقے کی لوگ بہتر زندگی گزارسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top