حکومت غریب عوام پر مہنگائی کے بم نہ گرائیں،سکندر شیرپاؤ

Picture-of-Sikandar-Sherpao-17-4-2019-e1555504387168.jpg

پشاور: قومی وطن پارٹی کے رہنماء اور سابق سینئر صوبائی وزیرسکندر حیات خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں اور غلط اقدامات کی بدولت مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گئی ہے جس نے غریب عوام کی پریشانیوں میں حد درجے اضافہ کے ساتھ ساتھ ان کی زندگی مشکل بنا دی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے وطن کور پشاور میں قومی وطن پارٹی ضلع پشاور کی آرگنائزنگ کمیٹی کے  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سکندر شیرپاؤ نے کہا کہ پارٹی کی ممبر سازی مہم کا سلسلہ صوبہ بھر میں جاری ہے جس میں کارکنوں کوپارٹی کی کمپوٹرائزڈ ممبر شپ کارڈفراہم کئے جارہے ہیں۔انھوں نے ضلع پشاور کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران پر زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں یونین کونسلوں اور ویلج کونسلوں کی سطح پر کارنرمیٹنگ کا انعقادکرے۔

انھوں نے پی ٹی آئی کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے حکمرانوں کو جاری مہنگائی،بجلی و گیس ،پٹرولیم مصنوعات اور ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار ٹہرا یا۔انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت انتخابات میں عوام سے کئے گئے وعدوں سے حسب روایت یو ٹرن لے چکی ہے اور غریب عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی تمام طبقات کی نمائندہ جماعت ہے اور ان کے مسائل و مشکلات اور خصوصاً ہوشربا مہنگائی کے خلاف ہر سطح اور ہر فورم پر آواز اٹھائے گی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سکندر شیرپاؤ نے کہا کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت نہ صرف ملک کی معاشی صورتحال دگرگوں ہے بلکہ امن و امان کی بدترین صورتحال کی بدولت شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں جبکہ حکومت ان مسائل پر توجہ دینے کی بجائے عوام پر ایک سے بڑھ کر ایک مہنگائی کے بم گرارہی ہے جس نے عام آدمی کا سکھ چین چھین لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top